16 جون، 2026، 9:11 AM

ایران امریکا کے ساتھ معاہدے کے ذریعے حتمی کامیابی کی جانب ایک بڑا قدم بڑھا چکا ہے، قالیباف

ایران امریکا کے ساتھ معاہدے کے ذریعے حتمی کامیابی کی جانب ایک بڑا قدم بڑھا چکا ہے، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کی تاریخی مزاحمت اور مسلح افواج کی بہادری نے ملک کو حتمی کامیابی کے قریب پہنچا دیا ہے اور ایران آخرکار سرخرو ہو کر ابھرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عوام اور مسلح افواج کی تاریخی استقامت اور مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے ذریعے ایران نے حتمی فتح کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں قالیباف نے کہا کہ عزت مند اور عظیم ایرانی قوم! آپ نے تاریخی مزاحمت اور ان مسلح افواج نے بہادری کے ذریعے وطن کو تباہ کرنے اور قوم کو جھکانے کی کوشش کرنے والوں کا مقابلہ کیا، ایران حتمی کامیابی کی طرف ایک بڑا قدم بڑھا چکا ہے۔ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ثابت قدم ہیں اور اللہ کے فضل سے آخرکار ہمارا ایران ہی کامیاب ہوگا۔

ایرانی عوام کی مزاحمت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے قالیباف نے اپنے پیغام کے ساتھ وسطی ایران میں واقع ساڑھے چار ہزار سال قدیم سروِ ابرکُوہ کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

News ID 1939772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha